مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں توسیع
ریاض (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کردی ۔سعودی اخبار کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے عہدے میں توسیع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔