تربت میںشہید ہونیوالاایف سی اہلکارتونسہ میں اعزاز کیساتھ سپرد خاک
تونسہ شریف (نامہ نگار)تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد وسیم کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے بستی سوکڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک محمد وسیم کی نماز جنازہ بستی سوکڑ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں عزیزوں، رشتے داروں سمیت معززین علاقہ اور ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں نے شرکت کی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، ایف سی بلوچستان کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور قبر پر پھولوں کا چادر چڑھائی۔اس موقع پر شہید کے والد عطا محمد ملغانی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے اورشہید کے بھائی سلیم ملغانی نے کہا کہ ہمیں بھائی کی عظیم شہادت پر فخر ہے ہم سب بھائی ضرورت پڑنے پر وطن عزیز پر جان قربان کرسکتے ہیںشہید محمدوسیم ملغانی کی عمر 30سال تھی جب کہ 12 سال ایف سی میں سروس کرچکا تھا شہید محمد وسیم نے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹی بھی ہے