اوپن یونیورسٹی داخلہ فارم 14فروری تک وصول کرے گی
اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرٹ بیسڈ تعلیمی پروگرامز) پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس /ایم فل ٗ ایم ایس سی اور بی ایس( کے داخلہ فارم 14فروری تک وصول کرے گی ٗ داخلوں کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی کیونکہ 17فروری سے انٹری ٹیسٹ ترتیب دئیے گئے ہیں۔اِن تمام پروگرامز کے داخلہ فارم صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کئے جاسکتے ہیں۔