لبنان:مسلح افراد کے حملے میں 3 فوجی ہلاک، ایک حملہ آور بھی مارا گیا
بیروت (اے پی پی) لبنان میں ایک فوجی گاڑی پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔لبنانی فوج کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بالبیک شہر کے مشرق میں ایک مسروقہ گاڑی میں مسلح افراد نے اپنے پیچھے آنے والی فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔