اسلامی فوجی اتحاد کے سربرا جنرل (ر)راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ،اہم امور پر گفتگو کی گئی .دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر)راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بھی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ہے۔پارلیمنٹ میں ہونے والی ملاقات میں اہم بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی ہے ،ملاقات کے دوران قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز سینیٹرز دلاور خان ، خانزادہ خان ، محمد اعظم خان سواتی ، سلیم ضیا ،محمد جاوید عباسی ، منظور احمد کاکڑ،محمد احمد خان ،لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کے علاوہ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط پلیٹ فا م ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی میں بہت نقصان اٹھایا ہے لیکن پاکستانی افواج ، عوام اور دیگر اداروں نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی نہیں چاہتا کہ کوئی بھی ملک اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہو یہ اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو مزید منظم بنانے کیلئے ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد سے مسلم ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس اتحاد کے قیام سے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔اسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے اور امن ہی دیر پا ترقی کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے غربت اور معاشی عدم استحکام کو ختم کرنے میں مددملے گی ۔جنرل(ر) راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے ،اسلامی فوجی اتحاد نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو مربوط بنائے گا۔ راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بتایا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد سے مسلم ممالک کے علاوہ دیگر عالمی دنیا بھی فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ملاقات میں موجو د سینیٹرز نے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا اور اس کو مزید مستحکم بنانے کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ جنرل(ر)راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ کو اسلامی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024