وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر)راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔منگل کوجنرل(ر)راحیل شریف کی قیادت میںاسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جنرل(ر)راحیل شریف نے وزیرخارجہ کو دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحادکے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024