شعبہ میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وفد کا نوائے وقت دفاتر کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ و طالبات نے ڈاکٹر واجد خان اور ڈاکٹر عابدہ نورین کی سربراہی میں نوائے وقت، دی نیشن، فیملی میگزین اور پھول کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اپنے سٹڈی ٹور کے دوران نوائے وقت پبلی کیشنز کے مختلف دفاتر کے دوروں کے دوران عملی صحافت کے مختلف اسرار و رموز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طلبہ و طالبات نے رپورٹنگ سب ایڈیٹنگ، ڈیزائننگ، کمپوزنگ و دیگرسیکشن میں چیف رپورٹر ندیم بسرا اور علی افضل نے بریفنگ دی۔ سوال و جواب کے ذریعے اپنی معلومات میں عمار یونس اور علی افضل نے طلبہ و طالبات کو پورے دفاتر کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر سعید آسی اور قیصر ندیم نے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا اور اس توقع کا اظہار کیا نوجوان طلبہ و طالبات مستقبل میں پاکستانی صحافت کا اہم ستون بنیں گے۔ سربراہ وفد ڈاکٹر واجد خان نے نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کا شکریہ ادا کیا۔