ترک کوسٹ گارڈ نے 48 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک کوسٹ گارڈز نے کارروائی میں 48 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کارروائی صوبہ ازمیر کے مدمقابل ریجہ میں کی گئی۔ افغان مہاجرین ربڑ کی بوٹ پر یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے حراست میں لئے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔