پاکستان کابھارت اورپاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو مزید موثربنانے کیلئے اپنی حمایت کااعادہ
اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت اورپاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو مزید موثربنانے کے لئے اپنی حمایت کااعادہ کیاہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے نیویارک میں امن مشن کی کارروائیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اوربھارت میں اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے میزبان ملک کی حیثیت سے پاکستان نے اس کے مینڈیٹ پرعملدرآمدکے لئے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔