سرمایہ کاروں کے 95 ارب 85 کروڑ ڈوب گئے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آگاز پر پہلے ہی روز پیر کو اتارچڑھائو کے بعدکاروبار حصص میںزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 40800، 40700، 40600 ،40500اور40400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،77.64فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی اورکاروباری حجم گذشتہ کاروباری روزجمعہ کی نسبت20.51فیصدگھٹ گیا۔مندی کے باعث مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 95ارب85 کروڑروپے سے زائدکی کمی ہوگئی۔پیرکوقومی اسٹاک مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،آٹو،بیکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری اورلسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 41074 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم موڈیزکی جانب سے ملکی بینکنگ سیکٹرکی ریٹنگ مستحکم سے منفی میں کرنے کی خبروں کے بعدمقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس40220پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم دوسرے سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی40300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس560.82پوائنٹس کمی سے40326.53پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس306.60پوائنٹس کمی سے19292.00پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1040.35پوائنٹس کمی سے67385.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس353.55پوائنٹس کمی سے29299.25پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے59کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔پیرکومجموعی طور پر13کروڑ44لاکھ13ہزار960شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت3کروڑ86لاکھ86ہزار500 شیئرزکم ہیں۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 95ارب85کروڑ15لاکھ73ہزار696روپے کی کمی سے 80کھرب34ارب 66کروڑ73لاکھ73ہزار275روپے رہ گیا۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے1950.00روپے اورجے ڈی ڈبلیو شوگرکے حصص کی قیمت14.33روپے اضافے سے300.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت53.66.00روپے کمی سے1051.34روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت43.90روپے کمی سے861.10روپے ہوگئی ۔پیر کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ99ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے6.24روپے پرجبکہ دیوان موٹرز کی سرگرمیاں80لاکھ85ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت16.60روپے پر مستحکم رہی۔