محمد کامران سلیم فیڈریشن کی تکافل اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر نامزد
کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرنے پاک قطر تکافل گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری محمد کامران سلیم کو ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اور ونڈو تکافل2019 کاکنوینر نامزدکردیا ہے انکی یہ تقرری مسلسل دوسرے سال کی گئی ہے۔