وفاقی وزیر کی ہدایت پر تھل ایکسپریس کا نام تبدیل، تھل میانوالی ایکسپریس رکھ دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 13فروری 2019سے ملتان۔راولپنڈی۔ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرین کا نام تھل ایکسپریس (129Up/130Dn) سے تبدیل کر کے تھل/ میانوالی ایکسپریس رکھ دیا۔ یہ ٹرین 7اکانومی کلاس، ایک اے سی سٹینڈرڈ، ایک پاور وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق 129Upتھل /میانوالی ایکسپریس صبح 7بجے ملتان سے روانہ ہو کر 7بجکر 30منٹ پر مظفر گڑھ ، 8بجکر 30منٹ پر کوٹ ادو، 9بجکر 23منٹ پر لیہ ، 10بجکر 28منٹ پر بھکر،12بجکر 35منٹ پر کندیاں، دوپہر ایک بجکر 14منٹ پر میانوالی ، سہ پہر 3بجکر 38منٹ پر جنڈ، 4 بجکر 58منٹ پر فتح جنگ 5 بجکر 28منٹ پر ترنول ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 6بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح 130Dnتھل/ میانوالی ایکسپریس راولپنڈی سے بھی صبح 7بجے روانہ ہو کر ترنول ،فتح جنگ، جنڈ ، میانوالی ، کندیاں ، بھکر ،لیہ، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 6بجے ملتان پہنچ کر اپنا واپسی کا سفر مکمل کرے گی۔