مہران کلب نے روور چیلنج فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)مہران کلب نے روور چیلنج فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری محمد سلیم تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، فائنل میں مہران کلب نے روور کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی،وقفے تک مہران کلب کو 2-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں مہران کلب کے روح اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور 30 ویں منٹ سہیل نے گول کرکے برتری کو دگنا
کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا، دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں صمدخان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو یقینی بناتے ہوئے مقابلہ 3-0 گول کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ روور کلب کے کھلاڑیوں مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا۔