پتنگ بازی کرتے ڈولفن اہلکار کی ویڈیو وائرل، نشاندہی کے بعد کارروائی ہوگی: ایس پی

لاہور (اے این این )لاہور میں ڈولفن فورس کا اہلکار بھی پتنگ بازی کا شوقین نکلا، وردی میں ملبوس اہلکار کے قانون ہاتھ میں لینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں ڈولفن فورس کا اہلکار پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس پی ڈولفن فورس بلال ظفر نے کہا کہ ڈولفن فورس کے اہلکار کی ویڈیو کلپ کو چیک کر رہے ہیں، نشاندہی ہونے کے بعد اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔