کوئٹہ :معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پربلوچستان کے وکلا نے سوگ منایا اور صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری عطااللہ کے مطابق سینئر قانون عاصمہ جہانگیر کے انتقال پربلوچستان کے تمام وکلا تنظیموں نے اظہارافسوس کیا ہے۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پر صوبہ بھر میں وکلا نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور وکلا ء پیر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔وکلا رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، خصوصا آمریت کے خاتمے،حقیقی جمہوریت ،آئین ،قانون کی بالا دستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کے لئے انہوں نے طویل جنگ لڑی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024