سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس ہوگا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ لاجز کے پیپس ھال میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری کریںگے ۔ اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفراسٹریکچر بورڈ ترمیمی بل 2017ء اور ریگولیشن جنریشن ٹرانسمیشن الیکٹرک پاور ترمیمی بل 2017ء پر غور کیا جائیگا۔اجلاس میں وزارت توانائی کے مجوزہ بجٹ 2018-19ء کی سفارشات پر بھی غور کیا جائیگا۔