63فیصد پاکستانی نجی و سرکاری سکولوںکیساتھ کام کرنے کے حامی،گیلپ سروے
اسلام آباد(نا مہ نگار)63فیصد پاکستانی نجی سکولوں کا سرکاری سکولوںکے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق 63فیصد پاکستانی نجی سکولوں کا سرکاری سکولوںکے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کی حمایت کرتے ہیں ،35فیصد کے مطابق ملک میں صرف سرکاری سکول ہونے چاہئیں۔سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد وخواتین سے سوال پو چھا گیا کہ ’’ان دنوں بہت سے نجی سکول کھل گئے ہیں۔آپکے خیال میں ان نجی سکولوں کو کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے یا تمام سرکاری سکول ہونے چاہئیں؟‘‘اس سوال کے جواب میں 63فیصد جوابدہندگان نے کہا کہ نجی سکولوں کو کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے اور 35فیصد جوابدہندگان کے مطابق ملک میں تمام سرکاری سکول ہونے چاہئیں تاہم دو فیصد نے اس سوال پر کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔