شکیل عباسی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا خیرمقدم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے ایک کارکن کو سینیٹ ٹکٹ دے کر عوامی جماعت ہونے کا ثبوت برقرار رکھا ہے۔ تھر سے خاتون اور اسلام آباد سے کارکن شکیل عباسی کو ٹکٹ دے کر قیادت نے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات ملک سجاد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے۔ کرشنا کماری اور شکیل عباسی کو مبارکباد دیتے ہیں اور قیادت کے اس فیصلے کو تمام کارکنان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ثابت کرے گی کہ عوام کی طاقت ہی اصل قوت ہے۔