سول ڈیفنس کا تنخواہوں اور بجٹ کیلئے میونسپل کمیٹیوں سے مدد لینے کا فیصلہ
اٹک (نامہ نگار)سول ڈیفنس آرگنائزیشن پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں اور بجٹ کا معاملہ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے پنجاب کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے بجٹ سے 1فیصد کوٹہ مانگ لیا، ڈپٹی کمشنرز کو لیٹر ارسال، تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آرگنائزیشن صوبہ بھر میں ناگہانی آفات ، حادثات اور مختلف اہم مواقع پر اپنی خدمات انجام دیتی ہے مگر حکومت پنجاب کی جانب سے اس کے ملازمین ، استعداد بڑھانے اور تنخواہوں کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں ، 90فیصد رضاکار بغیر معاوضہ کے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ تنخواہوں پر رکھے گئے ملازمین کو ناصرف کئی کئی ماہ تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں بلکہ سول ڈیفنس کے دفاتر کے بجلی کے بل تک ادا نہیں ہو سکتے ، سول ڈیفنس اٹک کے میڈیا کوآرڈینیٹر نثار علی خان نے بتایا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے اٹک سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے ارسال کئے ہیں۔