مسیحی برادری کے متعدد خاندان جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ میں شامل
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) یو نین کو نسل ایف سیون میں مسیحی برادری کے بلدیاتی اُمیدواروں سمیت ایک سو بیس افراد نے اپنے خاندانوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار میاں محمد اسلم کی حمایت کا اعلان کیاہے ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میا ں محمد اسلم نے جماعت اسلامی میں شامل ہو نے والے خاندانوں کو خو ش آمدید کہتے ہو ئے ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر، پشارت جزبی ، سلیم رضاء ، یونس مسیح ،سیموئیل مسیح اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،میاں محمد اسلم نے کہااسلام آباد میں مختلف برادریوں اور سیاسی جماعتوںکے نمایاں افرد سمیت عوام الناس کی جوق در جوق جماعت اسلامی میں شمولیت اس بات کی مظہر ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی اُمیدوں کا مر کز ہے ،دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں اسلام آباد کی دونوںسیٹوں پر بھر پور کامیابی حا صل کر ے گی ۔جمیل کھو کھر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اقلیتوں کو عزت اور تمام مذاہب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتیں اقلیتوں کو دھوکے دیتی ہیں اور سچ نہیں بولتے۔ صرف جماعت اسلامی کے قائد سچ بولتے ہیں۔