اسلامی یونیورسٹی میںبھرتیوں کا عمل ایک سال سے مکمل نہ ہوسکا
اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں گریڈ16،17اور18کی پوسٹوں کے ٹیسٹ کا عمل مکمل ہوئے ایک سال گزرگیا،تاحال انٹرویوز اور بھرتیوں کو عمل نہ کیا جاسکا۔امیدواروں کو بھی تاحال کسی طرح سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال فروری کے مہینے میں بین الاقوامی اسلام یونیورسٹی میں گریڈ16،17اور18کی پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ لیے گئے تھے جس کے بعد بھرتیوں کا باقی عمل مکمل کرنا تھا لیکن ایک سال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن بھی تک نہ تو ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی فہرست آویزاں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے۔گریڈ سولہ کی پوسٹ پر یونیورسٹی کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا) نے عدالت سے رجوع کر لیا تھا اور اپنی درکواست میں موقف اپنایا تھا کہ یونیورسٹی اپنے ملازمین کو ان پوسٹوں پر پروموٹ کرے،جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا تھا