بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جا ری ،چھ بجلی چور گرفتار،ترجما ن آئیسکو
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن سٹاف کے علاوہ ایم اینڈ ٹی اور سر ویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کی بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ماہِ فروری کے پہلے ہفتہ کے دوران آئیسکو ریجن میں06بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گے۔ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے تمام فیلڈ افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے عہدے اور اپنی سیٹ کے ساتھ انصاف کریں اور صارفین کی تمام تر شکایات کا ازالہ تر جیح بنیادوں پر کریں۔ تمام افسران فیلڈ کے دورے کریں اور تما م ٹیرف کے میڑوں کو مرحلہ وار چیک کریں تاکہ آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کے ناسور کو ختم کیا جا سکے اگر محکمے کا کوئی ملازم بھی بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی اور محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ آئیسکو چیف نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری کی اطلاع بلوں پر موجود نمبرز ، آئیسکو ہیلپ لائن 118، روشنی ایس ایم ایس سر وس 8398یاچیف ایگزیکٹو آئیسکوسنٹرل کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل 051-9253206پردیں۔