بحرین یونیورسٹی کیلئے مختص 2سو کینال اراضی پر مافیا کا دوبارہ قبضہ
اسلام آباد ( وقائع نگار) سی ڈی اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث زون فور میں بحرین یونیورسٹی کے لیے مختص کی گئی 2سو کینال اراضی پر مافیا نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے شاہ حمد میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے انتظامیہ نے گزشتہ سال زمین کا قبضہ حاصل کیا تھا اور یونیورسٹی سے ملحقہ ایریا میں 782افراد کو بی یوپی کے عوض اربوں روپے کے پلاٹ الاٹ کیے گئے مذکورہ پلاٹس کی الاٹمنٹ میں وزیر مملکت کی دلچسپی کے باعث بیورو کریسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ سائیٹ پر بااثر افراد نے دوبارہ قبضہ جماکر فصلوں کی بوائی کا کام شروع کردیا ہے جس کے باعث وزارت صحت کے مجوزہ منصوبے پر کام شرو ع ہونے میں پھر سے رکاوٹیں کھڑی کردی گئیںسال 2107میں چک شہزاد میںواقع سرکاری زمین پر بنائے گئے کچے پکے گھروں کا ایوارڈ سنایا تھا جس میں بااثر سیاسی افراد کو نوازتے ہوئے 139حقیقی متاثرین کی حویلیوں کی بجائے 782افراد کو بی یو پی کے بنیفیٹ دینے کا اعلان کیا تھا سات سو بیاسی افراد کو یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری اراضی پر اربوں روپے مالیت کے پلاٹ الاٹ کیے جانا تھے۔