دس سال سے ملک لوٹنے والوں، ووٹ خریدنے والوں سے چھٹکارا پانا ہوگا: پرویز مشرف
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین وسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ 2018کو الیکشن کا سال کہا جارہا ہے ، میں پارٹی کو فرنٹ سے لیڈ کروں گا ، وہ لوگ جنہوں نے پچھلے دس سالوں میں پاکستان کو لوٹ لیا اورعوام کو کچھ نہیں دیا ان سے چھٹکارا پانا ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جو پیسے دیکر ووٹ خریدتے ہیں ہماری پارٹی کے اندر کوئی کرپٹ اور ڈاکو نہیں ہے ، ہم حلال ہی کی کھائیں گے اور نیا پاکستان بنائیںگے۔ہماری پارٹی 2018کے الیکشن میں حصہ لے گی ، جنہوں نے پچھلے دس سالوں میں پاکستان کو لو ٹااور عوام کو کچھ نہیں دیا ان سے چھٹکارا پانا ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جو پیسے دیکر ووٹ خریدتے ہیں ، پاکستان کی حالت کیا تھی اور کیا ہوگئی ، پہلے پاکستان عروج پر تھا ، دس سال سے کوئی ترقی نہیں ہوئی ، عوام کی بدحالی ہورہی ہے ، قیتمیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے ،اتوار کو اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے اسلام آباد سے الیکشن کے سلسلے کا آغاز کردیا ہے، کراچی میں بھی ڈسٹرکٹ کی سطح پر بڑے اچھے اجتماع ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ تیسری سیاسی قوت قائم کرنا ہے جسے قائم کرتے ہی میں آئوں گا اور آپ لوگوں کیساتھ مل کر لیڈ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ہماری پارٹی حصہ لے گی ، اے پی ایم ایل میں تمام لوگوںکی نمائندگی ہے ، ۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین اور نوجوانوں کو خاص اہمیت دیتے ہیں ، ہماری پارٹی کے اندر کوئی کرپٹ اور ڈاکو نہیں ہے ، ہم حلال ہی کی کھائیں گے اور نیا پاکستان بنائیںگے ، ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت کیا تھی اور کیا ہوگئی ، پہلے پاکستان عروج پر تھا ، ہماری اندسٹری چل رہی تھی ، پاکستان میں لوگ سرمایہ کاری کر رہے تھے ، ، ہمارا دفاع مضبوط ترین تھا،پرویز مشرف نے کہا کہ دس سال سے کوئی ترقی نہیں ہوئی ، عوام کی بدحالی ہورہی ہے ، قیتمیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے۔