حیدرآبادمیں وزیراعلیٰ کی گاڑی حادثے کا شکار نہیں ہو ئی، ترجمان
حیدرآباد( نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کو حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ صوبائی وزیر منظور وسان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے حادثے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جب کہ صوبائی وزیر منظور وسان کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائلز حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر منظور وسان خود بھی معمولی زخمی ہوئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزراء پیپلزپارٹی کے رہنما کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ پروٹوکول میں شامل موبائلز آپس میں ٹکرا گئیں۔