پیپلزپارٹی ہمارے کار کنوں کے قتل عام میں ملوث ہے، شاہی سید
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھی اے این پی کی دشمن ہے اور ہمارے کارکنوں کے قتل عام میں ملوث ہے جو لوگ سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کی تعریف کرتے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے۔ رمضان کاکڑ کو پیپلزپارٹی والوں نے قتل کیا۔ اس نے ایک غریب سندھی ٹھیلے والے کی حمایت کی تھی۔ وہ صدر میں جلسہ عام سے خطاب کرہے تھے۔ اس موقع پر یونس خان بونیری ، اصغر خان اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔ شاہی سید نے کہاکہ کراچی میں بہت خون بہایا گیا ہم عدم تشدد کے حامی ہیں۔ اے این پی کی قیادت پر فخر ہے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی یہ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں خونریزی کیخلاف ہیں انہوں نے سوال کیا کہ وہ تنظیم کہاں ہے جو را کے لئے کام کرتی تھی۔