بارش نہ ہونے کے باعث ناک اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد (سٹاف رپوٹر) گزشتہ کچھ عرصہ سے راولپنڈی اور گردونواح میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہوا ہیجن میںناک اور گلہ کے مریض شامل ہیں وہیں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے، خاطرخواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو بہت مشکلات کا سامناہے‘ حکومت کو چاہیے ترجیحی بنیادوںپر اس مسئلہ کا حل نکالا جائے اور عوام کو یقینی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جبکہ دوسری طرف ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جو کہ خوش آئند خبر ہے۔ جبکہ ہر بارکی طرح اس بار بھی مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا اور بارش کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔