لگژری گاڑی میں برف پر ڈرفٹنگ
نیویارک (نیٹ نیوز) ماہر کار سوار نے کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی میں برف پر ڈرفٹنگ کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے منچلے نوجوان نے اپنے شوق کی راہ میں خراب موسم کو بھی آڑے نہیں آنے دیا اور برف پر گاڑی دوڑاتے ہوئے ایسی شاندار ڈرفٹنگ کی کہ لوگ دیکھتے ہی گئے۔