کراچی وائٹس اسلام آباد کو ہرا کر ریجنل ون ڈے کپ کی چیمپئن بن گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) کراچی وائٹس اسلام آباد کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ون ڈے ریجنل کپ کی چیمپئن بن گئی ۔ اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہو ا۔ کپتان شان مسعود 51‘ عابد علی 37‘بابر اعظم 105‘فیضان ریاض 27رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ شاہد یوسف96اور سعد علی26رنز پر ناقابل شکست رہے۔پوری ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 347رنز بنائے ۔ محمد اصغر ‘اسد شفیق‘ضیاء الحق اور دانش عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں کراچی وائٹس کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے ٹیم کو سنبھال لیااور فتح سے ہمکنار کر دیا ۔ خرم منظور سات‘کپتان اسد شفیق بائیس ‘اکبر الرحمان اکتالیس فیصل اقبال چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ایک اینڈپر فواد عالم ڈٹے رہے اور حریف بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی ۔ انہوں نے 130گیندوں کا سامنا کیا اور 149رنز بناکرآئوٹ ہوئے ۔ان کی اننگز میں اٹھارہ چوکے شامل تھے ۔ دانش عزیز 86اور انور علی چھ رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ رضا حسن ‘شہزاد اعظم ‘نعمان علی ‘احمد بشیر اور حمزہ ندیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فواد عالم کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔