ناروے کے سائمن نے سکایا تھلون میں گولڈ میڈل جیت لیا
پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) ناروے کے سائمن ہیگسٹید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز سکایا تھلون میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ چوبیس سالہ اتھلیٹ پہلے مرحلے میں ٹکرانے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گئے تھے اور 68کھلاڑیوں میں سے آخری نمبر پر رہے ۔ دوسرے مرحلے میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فاصلہ ایک گھنٹہ ‘سولہ منٹ اور بیس سیکنڈ میں طے کر کے مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔