پولو کپ ماسٹر پینٹس/ رضویز نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ماسٹر پینٹس پولو کپ 2018ء ماسٹر پینٹس /رضویز نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج /گارڈ گروپ کو 10-7 سے شکست دیدی، سب سڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ماسٹر پینٹس پولو کپ 2018ء کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ فائنل میچ میں ماسٹر پینٹس/رضویز کی طرف سے خوان کروز لوساڈانے چھ، حمزہ مواز خان نے دو، ممتاز عباس نیازی اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نیوایج/ گارڈ گروپ سے سلواڈور اولائو نے تین، تیمور علی ملک نے دو جبکہ راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا۔ سب سڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 4.5-4 گول سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ماکوس اریا نے تین جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے تین جبکہ ثاقب خان خاکوانی نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی خواجہ احمد حسان، صوفی محمد امین اور عرفان علی حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔