لاہور نارتھ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور نارتھ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل اجلاس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کی منظوری دے دی گئی۔ نارتھ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ زون کے صدر مسعود انور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں زون کے سیکرٹری نصیر شہزاد نے سینئر اور انڈر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔