قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 3کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ جن کھلاڑیوںنے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا ہے ان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان عباسی ‘محمد عقیل انور اور نائب کپتان عامر اشفاق شامل ہیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سترہ فروری کی شام کو مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی پر تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں انہیں شیلڈ سے نوازا جائے گا۔