سول سروس اکیڈمی ایلومینائی نے گجرات بار کو کرکٹ میچ میں ہرا دیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سول سروس اکیڈمی ایلومینائی اور گجرات بار ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے کپتان حمدان نے ٹاس جیتا۔ 30اوورز میں 7وکٹوں پر 207 رنز بنائے۔ زاہد نے 72رنز بنائے۔ گجرات بار ایسوسی ایشن پانچ وکٹوں پر 47رنز بناسکی۔ عاصم اور زاہد علی نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ زاہد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔