فیروزوالہ: چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی فتووالا کے قریب ڈاکوؤں نے امین کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ فیض پور کے قریب ڈاکوؤں نے شہزاد علی کو 65 ہزار روپے موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے عبدالرحمن سے ساڑھے 29 ہزار روپے موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے ایک موبائل کمپنی کے آفس میں گھس کر سکیورٹی عملے کو یرغمال بنا کر تقریباً پندرہ لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لیں فرار ہو گئے۔