سرچ آپریشن کے دوران 26 مشکوک افراد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرشہر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 26 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کی بھای نفری نے راوی روڈ، مغلپورہ، مناواں، ہنجروال، ہربنس پورہ، وحدت روڈ، مسلم ٹاؤن و دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔