ویلنٹائن ڈے، بسنت کی کوئی حیثیت نہیں، مسلمان احتیاط کریں: زاہد محمود قاسمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار )ویلنٹائن ڈے کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں ہے۔مسلمان اس دن کو منانے سے احتیاط کریں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس دن منانے کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔پاکستان علماء کونسل (قاسمی)کے چیئرمین ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاکہ بسنت اور ویلن ٹائن ڈے جو کہ ہر سال فروری کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان میںکچھ حلقے متحرک ہو جاتے ہیںیہ غیر شرعی ہے اس کی اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور مغرب کی اندھی تقلید ہے ایک بہت بڑی گہری سازش کے تحت مسلمانوں میں جس جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔