ملک کو سیکولر بنانے کے خواہشمند ناکام ہونگے: مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار )اسلام اس ملک کا مقدر ہے ملک کو سیکولر بنانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہوں گے مستقبل جے یو آئی اور دینی قوتوں کا ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کر نے والے بری طرح ناکام ہوئے اور بری طرح پٹ گئے۔ امریکہ ،یہود وہنود اور قادیانی لابیوں کو جے یو آئی دینی قوتوں کے ساتھ ملکر شکست سے دوچار کریں گی۔ آئندہ عام انتخابات میں قوم ختم نبوت کے خلاف سازشیں کر نے والوں کا کڑا اور حقیقی احتساب کریں گے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان، علامہ راشد خالد محمود سومرو نے ورثۃ الانبیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔