آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کی خبر شائع کرنے پر ایرانی اخبار کی ویب سائٹ بند
تہران (این این آئی) ایران میں مقامی اخبار کی ویب سائیٹ کو اس وقت بلاک کردیا جب اس پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کی بریکنگ نیوز شائع کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق فارسی اخبار کی ویب سائیٹ پر خامنہ ای کی وفات کی خبر کے پوسٹ ہوتے ہی اسے ٹیلی گرام پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جانے لگا۔ اس خبر میں کہا گیا تھا کہ معدے کے کینسر کے باعث آیت اللہ خامنہ ای انتقال کرگئے ہیں۔ سپریم لیڈر کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی اتوار کے روز نصرت انقلاب کے حوالے سے تمام سرگرمیاں اور تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اخبار قانون کی ویب سائیٹ پر پوسٹ خبرکی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے چند منٹ کے بعد ویب سائیٹ کو بند کردیا گیا۔بعد ازاں اخبارکے ایڈیٹر کی طرف سے’ٹوئٹر‘ پرپوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ اخبار کی ویب سائیٹ کو ہیک کیا گیا ہے۔