چاغی: غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونیوالے 45 پاکستانی گرفتار
چاغی (آئی این پی) ایرانی سرحدی حکام نے45 پاکستانیوں کو غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے غیر قانونی طور پر 45 پاکستانیوں کو ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ یہ پاکستانی روزگار کی تلاش میں مختلف ایجنٹوں کے ذریعے لاکھوں روپیہ دیکر ایران میں داخل ہوئے تھے اور ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے ایرانی حکام نے گرفتار کرکے ایرانی سرحدی حکام کے ذریعے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا۔