بونکن گائوں میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی
سیالکوٹ (نامہ نگار) نواحی گاؤں بونکن میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ قصبہ بونکن میں اہل خانہ نے گھر کے دودھ سے چائے بنائی۔ چائے پینے سے افتخار کا 5 سالہ علیم، 8 سالہ ماہم، 17سالہ علیشبہ، 18سالہ علی، زین کی بیوی 21 سالہ نیلم، سنی کی بیوی مشال اور طارق کا بیٹا 8 سالہ احسن کی حالت غیر ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرین کی حالت خطرے سے باہرہے۔