15 ہسپتالوں کے 22 تھیٹرز میں آپریشن معطل کر دیئے گئے
لاہور (نیوزرپورٹر(پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی انسیپکشن کی جاری مہم کے دورا ن صوبہ کے مختلف ضلعوں کے15ہسپتالوںکے22 آپریشن تھیٹرزمیں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پر ہر قسم کی سرجری کی سہولیات معطل کردیں اور40ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کردیے۔ان میں سے 10ہسپتال ایسے بھی ہیں جنہیں میڈیکل فضلا ت کو ٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔