وفاق کی طرف سے ادائیگیاں نہ ہونے پر یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء نایاب
ملتان (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے 26 ارب روپے کی ادائیگیاں نہ کئے جانے پر یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خورد ونوش نایاب ہو گئیں ہیں۔ سبسڈائزڈ دال‘ چنا سفید‘ کالے چنے‘ بیسن گھی ختم ہونے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان گزشتہ 4 ماہ سے 26 ارب روپے کی نادہندہ ہے جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو مختلف کمپنیوں نے سامان کی فراہمی واجبات ادائیگی تک معطل کردی ہے۔