عاصمہ جہانگیر مجھ سے بات کررہی تھیں اچانک زمین پر گرگئیں‘ وکیل اعظم نذیر تارڑ
لاہور (آئی این پی) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ فون پر بات کر رہی تھیں کہ اچانک زمین پر گر گئیں جس پر اہلخانہ نے انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری عاصمہ جہانگیر سے بات ہو رہی تھی تو مجھے زور سے کسی کے گرنے کی آواز آئی اور میں سمجھا کہ شاید گھر میںکوئی بچہ گرا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے کئی بار فون کیا لیکن اٹینڈ نہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد جب میں نے دوبارہ فون کیا تو مجھے بتایا گیا کہ عاصمہ جہانگیر کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر میں بھی ہسپتال چل پڑا۔