;پیپلز پارٹی کے سینئر‘ تجربہ کار اراکین سینیٹ فارغ‘ سیاسی کیریئر کا خاتمہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پیپلز پارٹی کے بعض سینئر اور تجربہ کار راہنما¶ں کے سینیٹ سے فارغ ہونے کے بعد ان کا سیاسی کیریئر قریباً قریباً ختم ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر بے نظیر بھٹو کے وزیر داخلہ اور معتمد ساتھی اعتزاز احسن سینیٹ سے فارغ ہو گئے ہیں۔ فرحت اﷲ بابر بھی پیپلز پارٹی سے طویل وابستگی کے بعد اب فارغ ہو گئے ہیں۔ سندھ سے سینیٹر تاج حیدر بھی اب سینیٹ میں نہیں آ سکیں گے۔ خیبر پختونخوا سے سینیٹرز روبینہ خالد بھی سینیٹ سے ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بے نظیر بھٹو کے دور کے کئی سینئر سیاستدان اب پس منظر میں جا رہے ہیں۔ 2018 ءکے انتخابات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔
پی پی/ فارغ