;بابری مسجد شہید کرنیوالے سکھ نے قبول اسلام کے بعد کفارے کیلئے 90 مساجد بنا دیں‘ 10 مزید بنائے گا
نئی دہلی(این این آئی) بابری مسجد کو شہید کرنے والے ایک سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں۔ بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کے لئے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعہ کے صرف 6ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ 90سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے علاوہ دیگر 27بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔ بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلئے محمد عامر نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامر مبلغ بھی بن گیا تھا۔ بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بابری مسجد کی چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا۔
90مساجد