خامنہ ای کی وفات کی جھوٹی خبر شائع کرنے پر اخباری ویب سائٹ بلاک
تہران (آئی این پی ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کی جھوٹی خبر شائع کرنے پر اخباری ویب سائٹ بلاک کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں سماجی کارکنوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایک مقامی اخبار قانون کی ویب سائٹ کو اس وقت بلاک کر دیا جب اس پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کی بریکنگ نیوز شائع کی گئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فارسی اخبار قانون کی ویب سائٹ پر خامنہ ای کی وفات کی خبر کے پوسٹ ہوتے ہی اسے ٹیلی گرام پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جانے لگا۔ اس خبر میں کہا گیا تھا کہ معدے کے کینسر کے باعث سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای انتقال کر گئے ہیں۔
خامنہ ای خبر