شیخ محمد بن زید النہیان 3 روزہ دورہ پر 15 فروری کو رحیم یارخان آئیں گے
رحیم یار خان (احسان الحق سے) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان تین روزہ دورہ پر 15 فروری کو رحیم یار خان آ رہے ہیں توقع ظاہر کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف رحیم یار خان آمد پر ان کا استقبال کریں گے ۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے 25 جنوری کو رحیم یار خان کے دورے پر آنا تھا جو بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا ۔معلوم ہوا ہے کہ وہ رحیم یار خان میں قیام کے دوران زیادہ تر وقت چولستان میں گزاریں گے اور چولستان میں متحد عرب امارات کے زیر اہتمام جاری مختلف فلاحی منصوبوں کا معائنہ بھی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ان کی آمد کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔
امارات ولی عہد