اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید تین روزہ دورے پر 15 فروری کو رحیم یار خان پہنچیں گے
رحیم یار خان (احسان الحق سے) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان تین روزہ دورہ پر 15 فروری کو رحیم یار خان آ رہے ہیں۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف رحیم یار خان آمد پر ان کا استقبال کریں گے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے 25 جنوری کو رحیم یار خان کے دورے پر آنا تھا جو بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ رحیم یار خان میں قیام کے دوران زیادہ تر وقت چولستان میں گزاریں گے اور چولستان میں متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام جاری مختلف فلاحی منصوبوں کا معائنہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی آمد کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔