لو د ہر ا ں ضمنی ا لیکشن حلقہ ا ین اے154 میں آ ج پو لنگ ہو گی ضمنی ا لیکشن حلقہ ا ین اے154 میں تما م ا نتظا ما ت مکمل
لو د ہر ا ں(خبر نگا ر ‘ نوائے وقت نیوز) ضمنی ا لیکشن حلقہ ا ین اے154 میں آ ج پو لنگ ہو گی ضمنی ا لیکشن حلقہ ا ین اے154 میںتما م ا نتظا ما ت مکمل ہو گئے ہیں پو لنگ ا سٹیشو ں پر متعلقہ سا ما ن پہنچا د یا گیا ہے اور عملہ بھی پو لنگ سٹیشنو ں پر پہنچ گیا ہے پو لنگ صبح آ ٹھ بجے سے شا م پا نچ بجے تک ہو گی پو ر ے حلقہ ا ین اے 154میں338 پو لنگ سٹیشن بنا ئے گئے ہیں جہا ں پر 431002 ووٹر ا پنا حق را ئے د ہی ا ستعما ل کر یں گے جس میں236496 مر د اور194506خو ا تین وو ٹر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور فوجی جوان ہر پولنگ سٹیشن پر تعینات ہونگے۔ (آج) پیر کوہونے والے الیکشن میں چار لاکھ 31 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 2 لاکھ 36 ہزار 496 مرد اور ایک لاکھ 94 ہزار 506 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔ 338 پولنگ اسٹیشنز اور 1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے چھ انتہائی حساس اور 41 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حلقے میں پیپلزپارٹی کے مرزا محمدعلی بیگ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔ حلقے میں ن لیگ اپنی ہاری ہوئی سیٹ واپس لینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔